ناندیڑ: ۱۰؍دسمبر (اعتمادنیوز)ریاستی وزیر زراعت پوچارم سرینوا س ریڈی نے
آج ضلع نظام آباد میں فوڈ سائنس اینڈ ٹکنالوجی کالج کا سنگ بنیاد رکھا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ
ریاستی حکومت زرعی شعبہ کو ترقی دینے کی پابند
ہے۔انہوں نے تعمیری کاموں کے سنگ بنیاد کے موقع پر کہا کہ ریاستی حکومت نے
شعبہ زراعت کی ترقی کے لئے جاریہ سال 8500کروڑ روپئے مختص کی ہے۔